راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے مطابق
میٹرک سیکنڈ اینول 2025، کے ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
10 ستمبر سے شروع ہونے والے امتحانات اب 29 ستمبر 2025 سے منعقد ہوں گے۔
فیصلہ پنجاب کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث طلبہ و والدین کو درپیش مشکلات کی وجہ سے کیا گیا۔
امتحانات کو تین ہفتوں کے لیے ملتوی کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :صدر مملکت کو سفارش،جا نئے اہم خبر