پشاور (اے بی این نیوز ) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالسلام آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ علیمہ خان کو مادرِ ملت ثانی کا خطاب دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے خاندان کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عالمی رہنما ہیں اور ان کی بہن کو نشانہ بنانا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک دو خواتین نے علیمہ خان پر انڈے پھینکے۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان خواتین کو گھیر لیا۔ صورتحال پر قابو پاتے ہوئے علیمہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں، جبکہ پولیس نے دونوں خواتین کو موقع پر حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں :محسن نقوی بمقابلہ مریم ریاض وٹو ، ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری