اسلام آباد (اے بی این نیوز )سیلاب سے ہٹ کر بات کرنے سے منع کیوں کیا۔ پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ ۔ پارلیمنٹ کے باہر اسمبلی لگالی۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دی کہ آج ہم سیلاب پر بات کریں گے۔ افغانستان میں زلزلے میں جاں بحق افراد کی بات کریں گے۔ میں این ڈی ایم اے گیا تھا کاش کہ آپ لوگ بھی جاتے۔
وہاں جو بریفنگ دی جاتی ہے اور جس طرح این ڈی ایم اے کام کر رہا ہے وہ کاش آپ دیکھتے۔ اگر اپوزیشن کے لوگ الگ جانا چاہتے ہیں تو این ڈی ایم اے سے ارینج کروا دیتا ہوں۔ کورم کی نشاندہی پر کورم پورا نکلا
قدرتی آفات سے نمٹنا بعض اوقات انسان کے بس میں نہیں ہوتا۔ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال ۔ کہا سیلاب میں 1180 لوگ زخمی ہوئے۔ ۔ ۔ 9 ہزار 292گھر ۔ 6 ہزار 180مویشی متاثر ہوئے ہیں۔
شہدا ء کے خاندانوں کو 20 لاکھ روپے ادا کئے گئے ۔ 69 کروڑ روپے متاثرین کی امداد کے لئے جاری ۔ ۔ ریلیف سرگرمیوں کے لئے 1.3 ارب این ڈی ایم اے کو دئیے گئے۔ تمام متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت پوری کوشش کرے گی۔
مزید پڑھیں :غزہ سے واپسی پرڈاکٹر خالد محمود پر سکردو میں شدید حملہ،حالت تشویشناک