کولمبو(اے بی این نیوز) سری لنکا میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سیاحوں کی ایک بس سری لنکن صوبے اوا (UVA) کے ایلا ٹاؤں سے گزر رہی تھی جہاں اسے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بس ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں گرگئی تھی۔
مزید پڑھیں: بہاولنگر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام،بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار