اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت کئی شہروں میں جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں ہنگو، پشاور، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، چارسدہ، لوئر دیر، خیبر، لنڈی کوتل اور مردان شامل ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر جلال آباد کے قریب تھا۔
جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر خوف کی فضا قائم ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شدت کا زلزلہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں :سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز کی جگہ پولیس اہلکار متاثرین کا بلڈ پریشر چیک کرتے رہے،شیخ وقاص کا انکشاف