بھارت(اے بی این نیوز)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،بھارتی ہائی کمیشن نے سفارتی چینل سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ۔
وزارت آبی وسائل نےمتعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کردیا،وزارت آبی وسائل کاکہنا ہےکہ ستلج میں انتہائی اونچےدرجے کےسیلاب کا خطرہ ہے،پانی آنے سےہریکے اور فیروزپور میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے 28 اہم محکموں کو آگاہ کردیا گیا،بھارت نےاطلاع کیلئے انڈس واٹر کمشنر کا چینل استعمال نہیں کیا۔
پنجاب کےدریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے،پنجاب کے 11 اضلاع میں ڈھائی ہزار دیہات ڈوب گئے۔جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہاہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 96 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پرپانی کابہاؤ ایک لاکھ 20 ہزارکیوسک ہے۔
دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 35ہزارکیوسک ہے، ہیڈتریموں کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
دریائے راوی جسڑ کےمقام پرپانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک ہے،دریائےراوی شاہدرہ کےمقام پرپانی کا بہاؤ 60 ہزار کیوسک ہےبلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 37 ہزارکیوسک ہے،دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پرپانی کا بہاؤ ایک لاکھ 7ہزارکیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 500 کیوسک ہے، منگلا کےمقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 35 ہزار 900 کیوسک ہوگئی،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 700 کیوسک ہوگئی۔
اس کےعلاوہ ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 96 ہزار 300 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 34 ہزار 300 کیوسک ہے، تربیلا ریز وائر میں پانی کی سطح 1549.78 فٹ،ذخیرہ 57 لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے،
منگلا میں آج پانی کی سطح 1226.50 فٹ، ذخیرہ 60 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں پانی کی سطح 648.00 فٹ، ذخیرہ 2 لاکھ 58 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا، منگلا اور چشمہ میں مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 20 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔
مزید پڑھیں۔پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ