اہم خبریں

شام نے 14 سالوں میں پہلی بار خام تیل کی کھیپ برآمد کردی

شام(اے بی این نیوز)شام نے 14 سالوں میں پہلی بار خام تیل کی کھیپ برآمد کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شام نے ایک تجارتی فرم کے ساتھ معاہدے کے تحت 6 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا ہے۔

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ تیل 14 سال میں پہلی بار طرطوس کی بندرگاہ سے برآمد کیا گیا ہے جب کہ شام نے آخری بار 2010 میں 3لاکھ 80ہزار بیرل یومیہ تیل برآمد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشار الاسد حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے تقریباً 14 سالہ جنگ میں بدل گئے جس نے ملک کی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا۔

تاہم گزشتہ سال دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی حکومت نے معیشت کو بحال کرنے کا عہد کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔کیریبیئن لیگ میں کیرون پولارڈ نے بائولرز کا بھرکس نکال دیا ، 8 گیندوں پر 7 چھکے

متعلقہ خبریں