اہم خبریں

کیریبیئن لیگ میں کیرون پولارڈ نے بائولرز کا بھرکس نکال دیا ، 8 گیندوں پر 7 چھکے

ویسٹ انڈیز(اے بی این نیوز)ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بائولرزکو دھو ڈالا۔

گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کےدرمیان میچ کھیلا گیا ، پیٹریوٹس نے ٹاس جیت کر نائٹ رائیڈرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی ، انہوں نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 شاندار چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

پولارڈ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اننگز کے دوران ایک موقع پر 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے لگائے۔

واضح رہے چند روز قبل سی پی ایل کے ہی ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرڈ نے ایک گیند پر 22 رنز بنا کر حیران کن کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آج بروز منگل2ستمبر2025آپ کا دن،کاروباری،شادی معاملات کیسے رہیں گے؟

متعلقہ خبریں