اہم خبریں

راولپنڈی،اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (اے بی این نیوز) جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، نالہ لئی میں طغیانی کے بعد انتظامیہ نے انخلا کا الرٹ جاری کر دیا ہے،،اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 90 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کٹاریاں اور گوالمنڈی میں نالہ لئی کی سطح خطرناک حد کو چھو گئی ہے،، صورتحال پر مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ راولپنڈی شہر میں بارش کا اسپیل شام ساڑھے چار بجےشروع ہوا، جس کے بعد متعدد علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ سیکٹرایچ ایٹ کے مقام پر 99 ملی میٹر ، گولڑہ میں 78 ملی میٹر ، ایچ ایٹ میں 98 ملی میٹر ، بوکڑہ روڈ پر 52 اور سیدپور میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ تیز بارش سے سیکٹر جی ایٹ اور جی نائن میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جہاں پانی سڑکوں پر کئی فٹ تک کھڑا ہو چکا ہے۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، اور شہریوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ نیو کٹاریاں میں 60 سے زائد ملی میٹر ، پیر ودھائی میں 35 ، شمس آباد میں 25ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ ، جبکہ گوالمنڈی پر 16 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ نالہ لئی میں درمیانے درجے کی طغیانی کے پیش نظر انخلا کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، اور خطرے کے سائرن مسلسل بجائے جا رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی جا چکی ہیں،
نیٹ بریدنگ اسپیس ۔۔

انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور واسا کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ واسا کی جانب سے ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،،محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

مزید پڑھیں :مسٹر پتلو،رجب بٹ،خرم گجر کے بعد اب ریڈار پرمناہل ملک،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں