اہم خبریں

پاکستان ،افغانستان میں زلزلہ،250 افراد جاں بحق،500 سے زائد زخمی

کابل (اے بی این نیوز)پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے سے افغان صوبہ کنٹر اور ننگرہار میں 250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد، پنجاب، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ مرکز افغانستان میں تھا جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، بعد میں 4.5 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیا گیا۔

افغانستان، بھارت، ازبکستان اور تاجکستان میں بھی زمین لرز گئی ۔ پاکستان سے کسی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم افغانستان میں 250 افراد کے جاں بحق اور 500 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کنڑ اور ننگرہار میں درجنوں مکانات کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دور دراز علاقوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھی امریکا کے لئے ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کردی

متعلقہ خبریں