صنعا (اے بی این نیوز) یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الراہوی اور کئی وزرا جان کی بازی ہار گئے۔ الجزیرہ کے مطابق حوثی گروپ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر اراکین ایک حکومتی اجلاس میں شریک تھے۔
حوثیوں کے مطابق احمد الراہوی اگست 2024 سے گروپ کے زیرانتظام علاقوں میں وزیراعظم کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے ایک سالہ اقدامات اور پالیسیوں کا جائزہ لیا جا رہا تھا، اسی دوران فضائی کارروائی ہوئی جس میں کئی اعلیٰ شخصیات ہلاک ہوئیں۔
یمن کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بھی احمد الراہوی اور ان کے ساتھی وزرا کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ حملہ اسرائیل نے کیا
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ فضائی کارروائی کا ہدف صنعا میں موجود حوثی فورسز تھیں۔ حالیہ مہینوں میں یمن پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کے جواب میں حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے اور بحیرہ احمر میں مغربی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پنشن میں اضافہ ،30 ہزار سے زائد ماہانہ وصولی،جا نئے تفصیلات