اہم خبریں

بھارت کا امریکہ مخالف بیان سامنے آگیا ،جا نئے کیا

دہلی (  اے بی این نیوز       )‎ بھارت کے وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ ہندوستان امریکی ٹیرف کے آگے جھکنے کے بجائے نئی منڈیوں پر توجہ دے گا۔ امریکہ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں ہندوستانی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان جھکنے کے بجائے نئی منڈیاں حاصل کرنے پر توجہ دے گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی درآمدات پر بھارتی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف رواں ہفتے سے نافذ العمل ہوا، یہ نئی دہلی کی جانب سے روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری کی سزا کے طور پر عائد کیا گیا۔ یہ اقدام یوکرین میں اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے ماسکو پر دباؤ ڈالنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سال وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد سے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کو ایک وسیع پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کیا ہے، جس نے عالمی تجارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں :ڈکی بھائی کیس،بیوی کے حوالے سے پیش رفت،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں