اہم خبریں

ڈکی بھائی کیس،بیوی کے حوالے سے پیش رفت،جا نئے کیا

‎لاہور( اے بی این نیوز)یوٹیوبرڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف دکی بھائی نے لاہور مجسٹریٹ کی عدالت کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست ہفتے کو ان کے وکیل چوہدری عثمان علی کے ذریعے دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پیر تک جواب طلب کر لیا۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کی، اس لیے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور 28 اگست کو مجسٹریٹ نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع کردی تھی، ان پر الیکٹرانک فراڈ، اسپیمنگ، جعل سازی اور انعامی اسکیم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ مقدمہ 13 جون کو شروع کی گئی انکوائری کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے غیر قانونی جوئے اور بیٹنگ ایپس کو فروغ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوبر کی اہلیہ عروب جتوی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ اس مدت کے دوران انہیں گرفتار کرنے سے گریز کرے اور آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

عروب جتوی نے موقف اختیار کیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کو تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،اہم راہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری،جانئے کون

متعلقہ خبریں