راولپنڈی ( اے بی این نیوز )جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔
انسداد دہشتگری عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کی گرفتاری کے لئے چکلالہ تھانہ کی حدود میں پولیس کا گھر پر چھاپہ ۔
کنول شوذب گھر پر موجود نہیں تھیں گرفتاری نہ ہو سکی ۔
عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ