اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نتائج کا اعلان 30 اگست بروز ہفتہ صبح 11 بجے کیا۔

اس اعلان میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، سوات، ملاکنڈ، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بورڈز شامل ہیں۔طلباء اپنے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر رول نمبر درج کر کے دیکھ سکتے ہیں۔مزید برآں طلباء اپنا رول نمبر 9818 پر ایس ایم ایس بھیج کر نتائج فوری طور پر موبائل فون پر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ہائوسنگ سوسائٹی ایک دن یا سال میں نہیں بنتی،روحیل اصغر

متعلقہ خبریں