اہم خبریں

بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا، پانی آزاد کشمیر میں داخل

جہلم ( اے بی این نیوز   ) بھارت کی آبی جارحیت جاری ہے اور اب مقبوضہ کشمیر سے بھی دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ علاقے سے آزاد کشمیر میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی پوائنٹ سے آزاد کشمیر میں داخل ہوا۔ ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں بھی دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں :آن لائن جوئے کے فروغ کے اسکینڈل میں پکڑا گیا،معروف ماڈل ملوث،جا نئے کون

متعلقہ خبریں