جھنگ ( اے بی این نیوز ) دریائے ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری۔ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔ لوگوں کے گھر با ر اجڑ گئے ۔ فصلیں تباہ۔ مواصلات کا نظام درہم برہم ۔ قصور میں بھارت نےاچانک ڈیک نالے میں پانی چھوڑ دیا ۔ لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی ۔ مکئی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی بہہ گئی۔ اوچ شریف میں دریائے ستلج کا کٹاؤ جاری ۔ کئی علاقے زیر آب۔ علاقہ خالی کرنے کے اعلانات ۔ 361 دیہات متاثر ۔ ایک لاکھ سے زائد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ۔ بورے والا میں مزید بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔ ۔ سیلاب میں گھرے افرادکا بڑی تعداد میں انخلاجاری۔ کنگن پور میں کوٹھی فتح محمد کے مقام پر سیلابی پانی انتہائی اونچی سطح پر پہنچ گیا ۔ دریا کے پار بسنے والے دیہات کا زمینی راستہ منقطع۔ پاکپتن میں بابا فرید پل کے مقام پر سیلابی ریلا گزرنے سے صورتحال نازک ۔ سوڈا رحمانی اور 5 کے بی میں حفاظتی بند ٹوٹ گئے ۔ سیکڑوں بستیاں زیر آب۔ کسانوں کی ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں ۔
مزید پڑھیں :بھارت نے پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں تباہی مچادی،ہر جانب قیامت صغریٰ،جا نئے تفصیلات