اہم خبریں

سیلاب کا خطرہ،محکمہ زراعت سندھ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی (اے بی این نیوز)سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ڈی جی زراعت کے دفتر حیدر آباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہے۔

ہنگامی صورتحال میں کسان مدد کےلئے رابطہ کرسکیں گے۔ تیس اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔سندھ کے تمام اضلاع اور تپے کی سطح پر ایمرجنسی سینٹرز قائم کردیا گیا۔ سندھ کے ​وزیر زراعت نے کسانوں کی فوری مدد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے،مزید 27 فلسطینی شہید

متعلقہ خبریں