اہم خبریں

وطین ٹیلی کام، وائس، ورلڈ کال، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ ٹیلی کام سمیت پانچ بڑی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واجبات کی عدم ادائیگی اور مبینہ بدعنوانیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئےوطین ٹیلی کام، وائس، ورلڈ کال، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ ٹیلی کام سمیت پانچ بڑی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ ملک کے ٹیلی کام سیکٹر میں دو دہائیوں سے چلتے آ رہے سنگین مقدمات کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی کالز کی رقم پاکستان منتقل کرنے کے بجائے غیر قانونی ذرائع جیسے حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک چھپا رکھی، جس سے قومی خزانے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اس اسکینڈل میں سابق وفاقی سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود کا کردار بھی سوالیہ نشان بن چکا ہے، جن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے رشوت لینے کے سنگین الزامات عائد ہوئے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اور دیگر ادارے اس معاملے پر حرکت میں آ چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے واضح وارننگ دی ہے کہ اگر دیگر لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (LDI) آپریٹرز نے بھی اپنے واجبات کلیئر نہ کیے تو ان کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :دریائےچناب بے قابو ،چنیوٹ اورجھنگ کوخطرہ،بندپرموادلگادیاگیا

متعلقہ خبریں