اسلام آباد (اے بی این نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، اگست 2025 کی قسط کا اعلان، مستحقین کو 14,500 روپے ملیں گے۔
اسلام آباد (اے بی این نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے اگست 2025 کی قسط مستحق خواتین اور خاندانوں کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، اہل قرار پانے والے افراد کو 14,500 روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مستحق گھرانوں تک بروقت اور شفاف طریقے سے رقم پہنچانے کے لیے اہلیت جانچنے کے عمل کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔
اہلیت چیک کرنے کا طریقہ
درخواست گزار اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبر بغیر ڈیشز کے 8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنی اہلیت اور قسط کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔
ادائیگی مرحلہ وار کی جا رہی ہے اور رجسٹرڈ مستحقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بایومیٹرک تصدیق مکمل کریں تاکہ رقم وصول کرنے میں تاخیر نہ ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ صرف وہ افراد جو بایومیٹرک تصدیق مکمل کریں گے، انہیں تینوں بقایا قسطیں فراہم کی جائیں گی۔
ناہل قرار دیے گئے افراد
ترجمان کے مطابق، کچھ امیدوار غلط CNIC معلومات، آمدن مقررہ حد سے زیادہ ہونے، بایومیٹرک تصدیق میں مسائل، پرانی رجسٹریشن یا ڈپلیکیٹ درخواستوں کی وجہ سے ناہل قرار پائے ہیں۔ ایسے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوبارہ اپنی اہلیت 8171 کے ذریعے چیک کریں یا قریبی BISP دفتر سے رجوع کریں۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی یکم ستمبر سے نئی قیمتیں کیا ہو نگی ،جا نئے تفصیلات