اہم خبریں

ایک اور یوٹیوبر گرفتار!

لاہور (اے بی این نیوز)لاہور ایک اور مشہور و معروف ٹک ٹاکر گرفتار ۔ خرم گجر ٹک ٹاکر کا اوورسیز پاکستانی کی رقم اور پلاٹ خرد برد کرنے کے الزام میں تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آوو ر سیز پاکستانی ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق

ٹک ٹاکر نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا۔ خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے دو لاکھ یورو لیا۔ ایک سال بعد بھی پلاٹ نہ دکھایا گیا اور نہ خرید کر دیا ۔ رقم کے مطالبے پر خرم گجر انکاری ہوگیا اور دھمکیاں دیں۔

یورپ پلٹ شہری رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ لاہور: پولیس نے دھمکیوں اور امانت میں خیانت کے الزام پر ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کرلیا،

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی یکم ستمبر سے نئی قیمتیں کیا ہو نگی ،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں