اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ گزشتہ 13 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے مقامی ایندھن کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر 31 اگست کو اپنا اگلا جائزہ تیار کرے گی۔برٹش برینٹ کروڈ 65.85 ڈالر سے بڑھ کر 67.47 ڈالر ہو گیا جبکہ امریکی خام تیل 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں اس مسلسل اضافے کا رجحان آنے والے دنوں میں پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے صارفین کو اہم ریلیف ملا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272.99 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے پر برقرار ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :آدھا پنجاب ڈوب گیا، سندھ میں بڑےسیلاب کا خطرہ ،پانی کا اتنا بہائو کبھی نہیں دیکھا،مریم نواز