اہم خبریں

بچوں کے لیے مالیاتی تربیت کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی اہم قرار ، کیسپرسکی ”گروئنگ اپ آن لائن” سروے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) اب جبکہ بچے ایسے دور میں پروان چڑھ رہے ہیں جہاں پیسہ زیادہ تر ڈیجیٹل شکل میں موجود ہے، سائبر سیکیورٹی مالیاتی خواندگی کا بنیادی حصہ بن چکی ہے۔ پچھلی نسلوں کے برعکس، آج کے بچوں کے پیسوں کے ابتدائی تجربات صرف گلک میں سکے ڈالنے تک محدود نہیں رہے بلکہ ا آن لائن خریداری، گیمنگ لوٹ باکسز اور ڈیجیٹل والٹس سے منسلک پری پیڈ کارڈز پر مشتمل ہیں۔ کاسپرسکی کی رپورٹ ڈیجیٹل اسکول بیگ: والدین کے لیے رہنما برائے نیا تعلیمی سال میں ماہرین نے ایسے طریقے شیئر کیے ہیں جن سے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ پیسہ خرچ کرنا سکھایا جا سکتا ہے۔

: کاسپرسکی کے ”گروئنگ اپ آن لائن” سروے میں 25 فیصد والدین نے اعتراف کیا کہ ان کے بچوں کے آن لائن رویے کے باعث مالی نقصان ہوا، جبکہ 16 فیصد نے بتایا کہ ان کے بچوں کی ڈیوائسز وائرس کی شکار ہوئیں۔ کاسپرسکی کے مطابق، اگر بچے آن لائن خطرات سے آگاہ نہ ہوں تو مضبوط مالیاتی خواندگی بھی انہیں فشنگ، جعلی انعامی آفرز، غلط ان-گیم ڈیلز، خودکار سبسکرپشنز یا شناخت کی چوری سے محفوظ نہیں رکھ سکتی۔ اس لیے مالیاتی تعلیم کو ڈیجیٹل تحفظ کے ساتھ جوڑنا ناگزیر ہے تاکہ بچے نہ صرف سمجھداری سے پیسہ سنبھال سکیں بلکہ سائبر خطرات سے بھی محفوظ رہیں۔

کیش کے مقابلے میں ایک محفوظ اور تعلیمی متبادل بچوں کے لیے فرینڈلی بینک کارڈز یا ڈیجیٹل والٹس ہیں جن میں والدین کے کنٹرول موجود ہوتے ہیں۔ ان کے ذریعے اخراجات کی حد مقرر کی جا سکتی ہے، خریداری کی فوری اطلاع مل سکتی ہے، لین دین کو حقیقی وقت میں ٹریک کیا جا سکتا ہے اور آن لائن مارکیٹ پلیس یا گیمنگ پلیٹ فارمز جیسی کیٹیگریز بلاک کی جا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی، چونکہ بینکنگ ایپس اور آن لائن اسٹورز سائبر مجرموں کا ہدف بن سکتے ہیں، اس لیے محفوظ براؤزنگ اور سکیور پیمنٹ پروٹیکشن والی سائبر سیکیورٹی سلوشن انسٹال کرنا ضروری ہے۔

کاسپرسکی کے لیڈ ویب کنٹینٹ اینالسٹ، آندرے سیدنکو کہا کہنا ہے کہ ”جب ہم بچوں کے لیے مالیاتی خواندگی کی بات کرتے ہیں تو صرف بجٹ یا بچت سکھانا کافی نہیں۔ ان کا پیسہ پہلے ہی ڈیجیٹل ہے، اس لیے ان کے مالی فیصلے بھی آن لائن ہی ہوتے ہیں — گیمز، ایپس اور ڈیجیٹل والٹس میں۔ اگر سائبر سیکیورٹی کا شعور نہ ہو تو یہ تعلیم ادھوری رہتی ہے۔ بچوں کو اسکیمز پہچاننا، اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت کرنا اور محفوظ ادائیگی کے ٹولز استعمال کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا پیسوں کی قدر سمجھنا۔”

مزید پڑھیں :پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا یا نہیں فیصلہ کل ہوگا

متعلقہ خبریں