اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ سیلاب نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے اور کئی خاندان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
بیرسٹرگوہرنےکہا کہ ہماری دعائیں اورمکمل ہمدردیاں ان تمام متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں جواس قدرتی آفت کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں متحد ہوکرمتاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست سے بالاترہوکرانسانی ہمدردی کا ہے، ہرفرد کو چاہیے کہ وہ اپنے وسائل کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کرے تاکہ انکی زندگیوں کو دوبارہ معمول پرلایا جا سکے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت اور فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ ریلیف اوربحالی کے کاموں میں تیزی لائیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں۔ایم این اے یوسف خان نے دوقائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا