اہم خبریں

گووندا صرف میرا ، کوئی اسے مجھ الگ نہیں کر سکتا،سنیتا آہوجا

ممبئی( نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر گووندا کو کبھی نہیں چھوڑیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا حال ہی میں اپنی شادی میں مسائل کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ سنیتا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، جوڑے نے آج مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے ایک ساتھ پیش ہو کر ان افواہوں کی تردید کی۔

سنیتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گووندا ہمیشہ میرے شوہر رہیں گے اور ہمارے درمیان اس رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا، آج ہم اتنے قریب ہیں، اگر کچھ ہوتا تو کیا اتنے قریب ہوتے؟ ہمارے درمیان فاصلہ ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوئی الگ نہیں کر سکتا، کوئی آ سکتا ہے، کوئی ہمیں الگ نہیں کر سکتا، ایک فلم تھی، میرے شوہر صرف میرے ہیں، جیسے میرا گووندا صرف میرا ہے کسی اور کا نہیں، جب تک ہم خود کچھ نہ کہیں، تب تک براہ کرم اس معاملے پر کچھ نہ کہیں۔

مذہبی تقریب کے دوران سنیتا نے جامنی رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی، جب کہ گووندا نے سرخ رنگ کا کرتہ پہنا ہوا تھا، تقریب میں ان کے بیٹے یشوردھن آہوجا بھی نظر آئے، اس موقع پر گووندا اور سنیتا نے اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع پاپرازیوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

چند روز قبل گووندا کے مینیجر ششی سنہا نے طلاق سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پرانا اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ سنیتا اور گووندا ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 1989 میں بیٹی ٹینا آہوجا کی پیدائش تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا۔

جوڑے نے تقریباً ایک دہائی بعد 1997 میں اپنے دوسرے بچے، ایک بیٹے، یشوردھن کا استقبال کیا۔

ٹینا پہلے ہی بالی ووڈ میں اپنا آغاز کر چکی ہیں، جب کہ یشوردھن سائی راجیش کی ابھی ٹائٹل والی فلم سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیجیٹل موبائل والٹ اکائونٹ کھلنا شروع،نئی ستمبر قسط13500 روپے

متعلقہ خبریں