لاہور( اے بی این نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے سوئی گیس کی قیمت میں اضافے پر عوامی سماعت کی جس کے دوران سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا۔
سماعت کے دوران سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے گیس ٹرانسپورٹیشن چارجز میں اضافے کا مطالبہ کیا تاہم صنعتی صارفین نے قیمتوں میں اضافے کے مطالبے کی مخالفت کی اور صارفین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبے پر کڑی تنقید کی۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ صارفین کو ریلیف دیں گے۔ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کا بنچ مارک مزید سخت کر دیا گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی سے 57 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی۔
مسرور خان نے کہا کہ ریونیو کی ضروریات میں مجموعی طور پر 141 ارب روپے مسترد کیے گئے ہیں، گیس کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کوئی اجنبی آپ کے نادرا خاندانی ریکارڈ میں شامل تو نہیں ؟ درستگی کا طریقہ جانیے