لاہور ( اے بی این نیوز)جنید اکبر نے پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نےاپنے عہدے سے استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر نے سیاسی کمیٹی کے اعلان کے بعد اپنا استعفیٰ پارٹی کو جمع کرایا، جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو استعفیٰ دینے کا کہا گیا تھا۔
جنید اکبر نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ کو اپنا استعفیٰ بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے اپنا استعفیٰ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے مطابق اپنا استعفیٰ چیف وہپ کو جمع کرایا ہے۔
مزیدپڑھیں:عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کی آواز بن گئے