لاہور(اے بی این نیوز)بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث پاک فوج کی مد طلب کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، فلڈ فور کاسٹٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
چناب میں خانکی پر اونچے درجے جب کہ راوی میں شاہدرہ اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلے سے شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں سول انتظامیہ کی مدد اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے فوج طلب کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھا، 6 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے کی جائیگی۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان