اہم خبریں

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارش کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دے دی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اگر ہمارے ہاں 200 ملی میٹر بارش ہو تو یہ تباہی بن جاتی ہے۔ بارش کے موسم میں دو تین ہفتوں کے لیے سیاحت پر پابندی لگائی جائے۔ چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے جو ایک سال قبل آفات کی پیش گوئی کر سکتی ہے اور ہم نے آفات کے حوالے سے بھی ایسا ہی نظام بنایا ہے۔ ہمیں آفات سے پہلے کام کرنا چاہیے کیونکہ آفت سے پہلے ایک ڈالر کی مدد بعد میں 11 ڈالر سے بہتر ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو قومی سلامتی کے مسئلے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ بدقسمتی سے ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اگر آبادی اسی شرح سے بڑھتی رہی تو ہم 2050 تک تیسرا بڑا ملک بن جائیں گے۔

اس موقع پر پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر نے سوال کیا کہ آپ کی تیاری سے لگتا ہے کہ لاشیں کیسے نکالیں، سڑک کیسے بنائی، آپ ہماری رہنمائی کریں گے، مستقبل میں کیسے بچایا جائے، اس کی کیا تیاری ہے، جن کے گھر آٹا اور ٹینٹ مل کر تباہ ہوئے ان کا کیا بنے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اس وقت بہاولنگر سے سلیمانکی کی طرف سیلاب آرہا ہے، ہم نے پہلے بونیر اور دیگر علاقوں میں بہت سے لوگوں کو ریسکیو کیا، ہم نے گنجائش سے زیادہ سیاحوں کو نہ آنے دینے کی بھی ہدایات جاری کیں، لوگ وارننگ کے باوجود باز نہیں آتے، بارش کے موسم میں سیاحت پر دو سے تین ہفتوں تک پابندی لگائی جائے۔

کمیٹی کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ہم نے سنا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم کے لیے باہر سے پیسہ آیا، پھر وہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈالی گئی، اگر آپ مجھے اختیار دیں تو میں ارلی وارننگ سسٹم کو بینظیر انکم میں منتقل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروں گا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے سوال کیا کہ کیا ابھی ابھی بھیجے گئے سیٹلائٹس کو ریموٹ سینسنگ کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے جواب دیا کہ ہمیں 370 سیٹلائٹس سے معلومات ملتی ہیں، ہمیں ناسا اور یورپی سیٹلائٹس سے بھی معلومات ملتی ہیں۔
مزید پڑھیں:اپر دیرمیں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ خبریں