اسلام آباد(اے بی این نیوز)معروف یوٹیوبر سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیاہے، محمد علی مرزا کو پولیس تھانہ سٹی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد علی مرزا کو گرفتاری کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے ، انجینئر مرزا کیخلاف مذہبی جماعتوں کیطرف سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ آج مختلف علماء کرام کے وفود نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھیں ، علماء کرام کیطرف سے محمد علی مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج منگل26اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال