فیصل آباد( اے بی این نیوز)فیصل آباد ایئرپورٹ پر شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے شہد کی آڑ میں آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق ایک مسافر دبئی جانے کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
اے ایس ایف اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی کے دوران بیگ میں موجود سامان سے مائع آئس ہیروئن سے بھرے 5 جار برآمد ہوئے۔
ملزمان نے جار میں منشیات شہد کے طور پر پیش کی تھی۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:خورشید شاہ کی طبیعت بگڑنے پرہسپتال منتقل