اہم خبریں

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ

راولپنڈی( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل میں بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کروں گا، بغیر معاوضے کے پارٹی کے لیے اپنی قانونی خدمات جاری رکھوں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میرا کوئی عمل کسی اصول سے متصادم نہیں، آج ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا متقاضی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میرا چھوٹا خاندان میرے ساتھ کھڑا ہے، ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے باریک حملے برداشت کیے، کوئی افسوس نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نے اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی غیر یقینی صورتحال کو بخوشی قبول کیا ہے، میری قانونی خدمات بغیر معاوضے کے جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سینئر رہنما حماد اظہر نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں