لندن( اے بی این نیوز) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی صحت کے لیے بہت اہم ہیں۔
کنگز کالج لندن اور کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کی ایک نئی تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈز خواتین کو الزائمر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ دماغی خلیوں کی ساخت اور مواصلات کو مضبوط بناتے ہیں، خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور دماغ میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ 50 سال کی عمر کے بعد خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں ذہنی کمزوری اور الزائمر کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی کمی کو کیسے پورا کیا جا سکتا ہے؟
ماہرین صحت نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی خوراک میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔
مچھلی، سن کے بیج، فلیکسیڈ اور اخروٹ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے بہترین ذرائع ہیں۔
اس کے علاوہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مناسب مقدار میں سپلیمنٹس بھی لیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ویڈیو بنانے کا جنون، بے رحم لہریں یوٹیوبر کو بہا لے گئیں