اہم خبریں

ویڈیو بنانے کا جنون، بے رحم لہریں یوٹیوبر کو بہا لے گئیں

ممبئی ( نیوز ڈیسک) ریلز بنانے کا شوق اسے مہنگا پڑا، یوٹیوب ساگر بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ڈوڈوما آبشار میں بہہ گیا۔

اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈوڈوما آبشار میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے 22 سالہ یوٹیوبر ساگر بہہ گیا۔

اطلاعات کے مطابق ساگر اپنے دوست کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے مشہور سیاحتی مقامات کی ویڈیوز بنانے کے لیے کٹک سے کورا پٹ پہنچا تھا، لیکن ایسا نہ ہوسکا، حادثہ ڈرون کیمرے سے ریکارڈنگ کرتے ہوئے پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساگر پانی کے بیچوں بیچ کھڑا ہے اور لوگ اسے رسیوں کا سہارا لے کر باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم تیز کرنٹ کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانی کی بے رحم موجیں اسے بہا کر لے گئیں۔

حکام کے مطابق تیز بارش کے بعد مچاکونڈا ڈیم سے تقریباً 2 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس کے باعث پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں کی کوششوں کے باوجود ساگر کو بچایا نہیں جا سکا۔

اطلاع ملتے ہی مچاکونڈا پولیس اور فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساگر کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور اس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں دلچسپ صورتحال

متعلقہ خبریں