اہم خبریں

پنجاب کے کالجز کی میرٹ لسٹیں ویب سائٹس پر اپلوڈ ہوگئیں

لاہور(اے بی این نیوز)سرکاری کالجز کے داخلوں کو شفاف بنانے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے کالجز کی میرٹ لسٹیں اپنی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیں۔میرٹ لسٹیں آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر اپ لو ڈ کی گئی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق لسٹیں ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا مقصد داخلوں کو شفاف بنانا ہے،پورٹل پر لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام کالجز کی میرٹ لسٹیں موجود ہیں۔

ایچ ای ڈی کے مطابق پورٹل پر ہر کالج میں لگنے والی نئی میرٹ لسٹ دیکھی جا سکتی ہے،امیدوار میرٹ لسٹ کیساتھ اپنا میرٹ بھی لسٹ میں دیکھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: رانا ثناء اللہ کے گھر حملے کا کیس،عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 59 ملزمان کو 10ْ۔10 سال قید کی سزا

متعلقہ خبریں