راولپنڈی(اے بی این نیوز) پی او ایل آئل کمپنی کی زیر زمین پائپ لائن سے آئل چوری پکڑی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آئل کمپنی کی زیر زمین پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے افسر کی اطلاع پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے آئل چوری پکڑ لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیل چوروں نے ڈمپر کے نیچے ٹینکر بنا کر اوپر بجری ڈال رکھی تھی، تیل کی چوری کا انکشاف تک ہوا جب مرکزی پائپ لائن سے تیل چرانے کے دوران اچانک آگ لگ گئی، جس پر کمپنی کے افسر نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کر دیا۔
پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ قریبی گھر سے آئل پائپ لائن تک ایک سرنگ بنا کر کروڈ آئل کی چوری کی جا رہی تھی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کمپنی افسر شاہد احمد کی درخواست پر مالک مکان فضل خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا