نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارتی کرکٹر چتیشور پچارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔چتیشور پجارا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اچھی چیزوں کا اختتام ہوتا ہے، میں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چتیشور پجارا نے 103 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 7195 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: ضمانت ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،رئوف حسن