ممبئی ( نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی کی ثالثی قابل قبول نہیں۔
نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کی ثالثی قبول نہیں کرتے۔
جے شنکر نے اعتراف کیا کہ انہیں آپریشن سندھ کے دوران امریکہ سے کالیں موصول ہوئیں اور کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت فون کالز کی گئی تھیں اور امریکہ نے کی تھیں، فون کالز دوسرے ممالک نے بھی کی تھیں، یہ کوئی راز نہیں ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی طرف سے کی جانے والی ہر فون کال میرے ایکس اکاؤنٹ پر ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر میزائل حملے کیے تھے جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے نہ صرف 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے بلکہ ان کے ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم اور کئی ایئر بیسز کو بھی تباہ کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 27 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لے چکے ہیں تاہم مودی حکومت نے اب اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:علیمہ خان کے بیٹوں کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ذرائع