اہم خبریں

وزیراعظم نے انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم بھی متحرک،انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریزکو بھی اجلاس میں

بلالیاگیا،اجلاس میں ستمبرکی انسدادپولیو مہم کی کامیابی کےلئے مؤثر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیراعظم اجلاس میں صوبائی حکام کو اہم ذمہ داری سونپیں گے،وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال، سیکرٹری صحت،ڈی جی ہیلتھ شریک ہوں گے،اجلاس میں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق اور کوآرڈینیٹرکیپٹن ریٹائرڈ انواربھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: جسم درد،بخار اور گلے کے انفیکشن کی یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں،انتباہ جاری

متعلقہ خبریں