نیو دہلی (اے بی این نیوز)بولی وڈ کے ماضی کے مقبول ولن رضا مراد نے اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔شوبز ویب سائٹ’پنک ولا‘ کے مطابق ایک روز قبل رضا مراد کی بارش کی وجہ سے روڈ حادثے میں انتقال کی خبریں پھیلائی گئیں اور سوشل میڈیا پر اداکار کی مغفرت کی دعائیں بھی کی جانے لگیں۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت کی خبریں پھیلنے کے بعد دنیا سے اداکار کے مداحوں، رشتے داروں اور دوستوں نے رضا مراد کو فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی، جس کے بعد ہی اداکار کو اپنی موت کی خبروں سے متعلق علم ہوا۔
اداکار نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے بعد اپنی موت کی خبریں پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ دائر کروادیا اور پولیس نے ان کی فریاد پر ایف آئی آر داخل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔
رضا مراد نے اپنی موت کی خبریں پھیلنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تمام مداحوں، دوستوں اور رشتے داروں کو فون پر یقین دلایا کہ وہ زندہ ہیں، ان سے متعلق پھیلنے والی خبریں غلط ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے خواتین کو10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنیکا عمل شروع کردیا