اہم خبریں

بلوچستان ،ژوب وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ژوب(اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج ہفتہ23اگست 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں