اہم خبریں

9مئی توکوئی ڈرامہ نہیں تھا،ویڈیوزموجودہیں یہ حقیقت تھی، راناثنااللہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم نےکوئی9مئی نہیں کیاتھاپھربھی کیسزہوئے۔ جن کوگرفتارکیاگیاوہ اپنامقدمہ عدالت میں لڑسکتےہیں۔
کوئی گرفتارہواتویقیناً کسی مقدمے یاالزام پرکیاگیاہوگا۔
گرفتارہونےوالےعدالت میں اپناموقف اختیارکرنےمیں آزادہیں ۔ پی پی،ن لیگ بھی سیاسی انتقامی کارروائیوں کےمرحلےسےگزریں۔ ہماری قیادت نےکبھی نہیں کہاکہ ریاست پرحملہ آورہوجائیں۔
مجھ پر15کلوہیروئن رکھنےکاکیس کیاگیاجس کی سزاسخت ہے۔ 9مئی توکوئی ڈرامہ نہیں تھا،ویڈیوزموجودہیں یہ حقیقت تھی۔ شہداکی یادگاروں پرحملےکرنےوالوں کیخلاف ثبوت موجودہیں۔
9مئی کےمقدمات کوسیاسی مقدمات سےجوڑانہیں جاسکتا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی پیشکش کی۔ وزیراعظم کی پیشکش پرپی ٹی آئی کومذاکرات کرنےچاہیےتھے۔ ملاقات کامسئلہ تھاتوپی ٹی آئی اسی سےمذاکرات شروع کرلیتی۔
گزشتہ مذاکرات میں پی ٹی آئی کوکہاتحریری مطالبات سامنےرکھیں۔
حکومت کی اجازت سےرہنماؤں نےبانی سےخصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کےبعدرہنماؤں نےکہاہم صرف بانی کی رہائی چاہتےہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نےکہاہمیں بانی نےبات کرنےسےمنع کردیا۔
پی ٹی آئی نےکہاجوڈیشل کمیشن بنائیں اورفلاح فلاح جج شامل ہوں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نےکہاتیسری میٹنگ کمیشن بننےپرکریں گے۔ ہم نےکہااگرکمیشن کی بھی بات ہےتوتحریری طورپردیں۔
پی ٹی آئی نےتیسری میٹنگ کاوقت طےنہیں کیا،
پی ٹی آئی سےآج تک تیسری میٹنگ نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نےکہابانی جوڈیشل عمل سےگزرکررہاہوں گے۔ پی ٹی آئی والوں نےکہابانی نےرہائی پربات نہ کرنےکاکہاہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے گرینڈ ڈائیلاگ کا مطالبہ کر دیا

متعلقہ خبریں