اہم خبریں

چین کا سائنس کی دنیا میں حیران کن اقدام، اب روبوٹ بچوں کو جنم دینگے

بیجنگ ( اے بی این نیوز    )چینی کمپنی نے بچہ دینے والے روبوٹ کا اعلان کر دیا۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی کائیوا نے ہیومنائیڈ روبوٹ بنانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی روبوٹک بچوں کو جنم دے گا۔

انوکھے روبوٹ کے معدے میں مصنوعی نظام نصبہو گا۔ جو دس ماہ تک پرورش کرے گا اور بچے کو جنم دینا ممکن بنائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ نے چینی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ روبوٹ 2026 تک متعارف کرایا جائے گا اور اس کی قیمت 100,000 یوآن (تقریباً 13,900 ڈالر) تک ہوگی۔

کمپنی کے روبوٹ کے اعلان نے ایک گرما گرم عوامی بحث چھیڑ دی۔کائیوا ٹیکنالوجی کے بانی اور نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے وابستہ ژانگ کیفینگ نے بیجنگ میں عالمی روبوٹ کانفرنس میں اس انسان نما روبوٹ کا تصور پیش کیا۔

مزید پڑھیں :پاک فوج بھارتی پراکسی جنگ کاقلع قمع کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں