اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دہشتگردی واقعات کےپیچھےمنفی بھارتی سوچ اوروسائل کارفرماہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرسےکونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرزکےوفدکی ملاقات ،انہوں نے کہا کہ
نوجوان پاکستان کاقیمتی سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کی مثبت سوچ پاکستان کےروشن مستقبل کی دلیل ہے۔ پاک فوج بھارتی پراکسی جنگ کاقلع قمع کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔
صحافی وفد نے معرکہ حق کےدوران شاندارکارکردگی پرافواج پاکستان کوخراج تحسینکیا۔ اور کہا کہ ہندوستانی میڈیاکےہیجان انگیزپروپیگنڈےکےدوران بروقت اطلاعات دی گئیں۔
آئی ایس پی آرنےمعتبراطلاعات کی فراہمی یقینی بناکربھارتی پروپیگنڈاناکام بنایا۔ عظیم فتح قوم،حکومت اورعسکری اداروں کی باہمی اورمربوط حکمت عملی کاثمرہے۔