اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ، قائدین آپس میں ہی الجھ پڑے۔
سیاسی کمیٹی کے ارکان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجا پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
سلمان اکرم راجا تابڑ توڑ سوالات کے جواب نہ دے سکے، اجلاس سے اُٹھ کر چلے گئے، ذرائع کے مطابق
سلمان اکرم راجا کے اُٹھ کر جانے سے اجلاس ختم کر کے اگلے دن دوبارہ بلایا گیا۔
سلمان اکرم راجا اگلے دن بھی اجلاس میں نہ پہنچے تو اجلاس شروع ہی نہ ہو سکا۔
سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجا کے منہ سے نکلا ایڈووکیٹ علی بخاری کو ملاقات کیلئے میں نے بھیجا۔
علی بخاری ایک گھنٹے کے نوٹس پر اڈیالہ گئے اور ملاقات کر کے واپس آئے۔
ارکان نے سوال کیا کہ اگر آپ علی بخاری کی ملاقات ایک گھنٹے میں کر ا سکتے ہیں تو باقی لیڈرشپ کی کیوں نہیں کر اتے ؟
ہم تو سمجھتے تھے اسٹیبلشمنٹ ہماری ملاقاتیں نہیں ہونے دیتی اصل رکاوٹ آپ ہیں۔
اگر آپ کے اور علیمہ خان کے کہنے پر ملاقاتیں ہوتی ہیں تو باقی لیڈرشپ کی وفاداری پر سوال کیوں اٹھائے ؟
پارٹی لیڈرشپ آپ کے الزامات کے بعد اڈیالہ جانا بند ہو گئی ۔
ار کان کی جانب سے سخت سوالات کے جواب سیکرٹری جنرل نہ دے سکے۔
ارکان کے سوالات اور شکوے ختم نہ ہونے پر سلمان اکرم راجا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
سلمان اکرم راجا نے اپنی طبیعت خراب ہونے کے باعث اجلاس سے جانے کی اجازت لی تھی۔
مزید پڑھیں :بیٹوں کی گرفتاری،علیمہ خان کا ڈٹ جا نے کا اعلان، جا نئے بہت بڑے بیان بارے کیا کہہ دیا
