اہم خبریں

سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ

راولپنڈی (اے بی این نیوز        )راولپنڈی سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ۔ گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ رات سے بڑھا کر دن رات سولہ گھنٹے کر دیا گیا ۔
سولہ گھنٹے گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس دیے جانے کے اوقات میں گیس پریشر متاثر ہونے لگا ۔

شہریوں کو کھانے پینے کے انتظامات میں شدید مشکلات کا سامنا۔ راولپنڈی میں سردیوں کی آمد سے قبل ہی چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے سولہ گھنٹے کی گیس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کے معاملات زندگی کو متاثر کر کہ رکھ دیا ۔

مخصوص اوقات میں گیس کی فراہمی سے صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا۔ ناشتہ کھانا تیار کرنا بھی مشکل ہوگیا راولپنڈی میں اس قبل بھی گیس کی کمی کامسلہ درپیش تھا تاہم گیس لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ سے شہریوں میں شدید اضطراب پایا جانے لگا ۔

گیس بلوں میں کہیں گنا اضافہ کے ساتھ فکسڈ چارجز کے باوجود سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ مضحکہ خیز ہے۔ راولپنڈی جیسے بڑے شہر میں جہاں سردیوں میں گیس کی کمی کے مسائل کا سامنہ تھا وہاں گرمیوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کرگیا شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں تو گیس کی کمی کا سامنہ ہوتا ہی ہی تھا مگر بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود گرمیوں میں گیس لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کو سنجیدہ نہ لینا حکومتی المیہ ہے

مزید پڑھیں  :عمران خان کی چند مقامات میں ضمانت منظور ہو ئی ہے، بیرسٹر عقیل ملک

متعلقہ خبریں