اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےعمران خان کی چند مقامات میں ضمانت منظور کی ہے،
ضمانت کا یہ مطلب نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مقدمات سے بری ہوگئے ہیں۔
ضمانت کسی کو مقدمات سے بری الذمہ نہیں کرتی۔
بانی پی ٹی آئی کے مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔
ضمانتوں کے تناظر میں سزایافتہ مجرم خوشی فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔
مقدمات کا حتمی فیصلہ ابھی آنا ہے۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہیں۔
9مئی کے مقدمات میں ملوث افراد کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔
آئین اور قانون ہی کی بالادستی ہوگی۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع