اہم خبریں

لاہور سے کراچی کیلئے 3 ٹرینوں کی روانگی ملتوی کردی گئی

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور سے کراچی کیلئے ٹرینوں کی روانگی ملتوی کردی گئی، قراقرم، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوں گی، تینوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے کے مطابق آج (جمعرات کو) لاہور سے کراچی کیلئے قراقرم ، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس روانہ نہیں ہوں گی، تینوں ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق آج پاک بزنس ایکسپریس کی روانگی میں ایک گھنٹہ 30 منٹ کی تاخیر ہوگی، پاک بزنس ایکسپریس شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافر شام 5 بجے تک ریلوے اسٹیشن پر پہنچ جائیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ٹرین میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، گرین لائن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافر گرین لائن کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل ریلوے اسٹیشن پہنچیں۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل نے کوئی انٹرویودیا نہ ہی معافی کی بات کی،ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں