اہم خبریں

سپریم کورٹ ،9 مئی کے کیسز میں  بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ تمام 8 مقدمات میں فرد جرم تک عائد نہیں کی گئی، مقدمات میں ابھی تک چالان بھی پیش نہیں ہوا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بس یہ کافی ہے، ہم ضمانت منظور کر رہے ہیں۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اگر عمران خان کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہائی کا حکم دیا جاتا ہے۔پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی تمام مقدمات میں مرکزی کردار ہیں اور ان کے خلاف زبانی اور الیکٹرانک شواہد سمیت گواہان کے بیانات موجود ہیں۔

تاہم عدالت نے واضح کیا کہ شواہد کا جائزہ ٹرائل کورٹ میں لیا جائے گا اور سپریم کورٹ میرٹس پر آبزرویشن نہیں دے گی تاکہ ٹرائل متاثر نہ ہو۔قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بینچ میں تبدیلی کی گئی اور تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ ،9 مئی کے کیسز میں  بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور

متعلقہ خبریں