اہم خبریں

کراچی کی اہم شاہراہیں کلیئر ہیں ،سعید غنی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سینئر رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے اے بی این کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی جو مین شاہراہیں ہیں وہ تقریبا تمام کی تمام صبح سے کلیئر ہیں اور وہاں سارا دن ٹریفک کی آمد ورفت جاری رہی ہے ،کچھ نشیبی علاقے ہیںجہاں پر پانی کا پرابلم ہے۔

ان کو بھی کلیئر کرلیں گے،جب بہت زیادہ بارش آجائے اور سڑکیں ڈوب جائیں تو پہلے راستے جو ہیں وہ ہموار کئے جاتے ہیں تاکہ وہاں سے آمد ورفت ہوسکے اور مشینری موو کرسکے تو وہ ہم نے کرلیا ہے اور اب جو ہے اتنا بڑا چیلنج نہیں ہے۔

کراچی بہت بڑا شہر ہے میں آپ کو یہ تو نہیں بتا سکتا کہ کس گلی محلے میں پانی ہے یا نہیں لیکن کاتیزی سے کام جاری ہے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلائمنٹ چینج نے تباہی پھیلائی ہوئی ہے پوری دنیا میں اور پاکستان متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے ۔

اس وقت جو پرابلم ہمارے ملک میں آرہی ہے صرف کراچی ہی اس کا نشانہ نہیں بنا۔ہمارے سامنے راولپنڈی ،لاہور کی بارشیں آپ کے سامنے ہیں وہاں بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

متعلقہ خبریں